اہم خبریں عالمی خبریں

امریکی کانگریس کی سپیکر کے گھر حملہ آور ملزم کیا چاہتا تھا؟

نومبر 2, 2022

امریکی کانگریس کی سپیکر کے گھر حملہ آور ملزم کیا چاہتا تھا؟

ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے گھر گزشتہ ہفتے حملہ آور کی جانب سے دھاوا بولا گیا تھا اور ان کے بیاسی سالہ شوہر پال کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے گھر پر حملہ کرنے والا ملزم نینسی پلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔

اطلاعات کے مچابق استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا بیالیس سالہ ملزم ڈیوڈ ڈی پیپے نینسی پلوسی کو اغوا کر کے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا تھا۔

ملزم نے تہیہ کیا ہوا تھا کہ اگر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے جھوٹ بولا تو ان کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دے گا تاکہ ڈیموکریٹس کو سبق سکھایا جاسکے۔

حملے کے بعد سان فرانسسکو پولیس کا کہنا تھا کہ جب پولیس نینسی پلوسی کے گھر پہنچی تو حملہ آور ہتھوڑے سے ان کے شوہر پال پر حملہ کر رہا تھا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اسے روک کر گرفتار کر لیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے