پاکستان

عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان

نومبر 3, 2022

عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حالت مستحکم ہے،ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے، شوکت خانم ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے،عمران خان کو شعبہ ایمرجنسی میں دیکھا گیا۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ان کے ایکسرے کئے گئے ہیں،اسکینر بھی ہوئے ہیں،اسکینر سے معلوم ہوتا ہے کہ گولی کے کچھ ذرات موجود ہیں۔

عمران خان کو آپریشن تھیٹر میں لے گئے ہیں،حتمی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گے۔ اس وقت مختلف افواہوں کے خاتمے کے لئے بتا رہا ہوں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے