لانگ مارچ فائرنگ،گرفتار ملزم کو اسلحہ فراہمی کے الزام میں دو افراد گرفتار
لانگ مارچ میں فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر دو افراد گرفتار کر لئے گئے۔
مرکزی ملزم نوید نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ اس نے وقاص اور ساجد بٹ سے بیس ہزار کے عوض اسلحہ اور گولیاں خریدی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے ملزم نوید کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام میں مذکورہ دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

