اہم خبریں

مجھے سلمان تاثیر کی طرح مروانے کی کوشش کی: عمران خان

نومبر 4, 2022 2 min

مجھے سلمان تاثیر کی طرح مروانے کی کوشش کی: عمران خان

Reading Time: 2 minutes

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران حملے کے بعد پہلی نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’انہوں نے مجھے سلمان تاثیر کی طرح مروانے کی کوشش کی۔ یہ پلان بنایا کہ ایسا تاثر دیا جائے کہ عمران خان نے دین کی توہین کی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ آج کے مقابلے میں مشرف کا مارشل لا لبرل تھا، عمران ریاض، سمیع ابراہیم اور چوہدری غلام حسین جیسے قابل احترام لوگوں کو ٹارگٹ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ صحافت ملک کو اوپر اٹھاتی ہے، لیکن یہاں لفافے فیورٹ بنے ہوئے ہیں۔

فوج کو تںقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’پتہ چل گیا تھا وزیرآباد یا گجرات میں نشانہ بنایا جائے گا، مجھے چار گولیاں لگیں۔ 24 ستمبر کو میں نے بتا دیا تھا کہ بند کمرے میں مجھے مارنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔‘

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو لوگ مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔ لوگ ان کی کرپشن سے تنگ تھے اس لیے ان کے جانے پر مٹھائیاں تقسیم کرتے تھے۔‘

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چھ ماہ پہلے امریکی انڈر سیکرٹری پاکستانی سفیر کو بلا کرکہتا ہے کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو معاف نہیں کریں گے۔ لوگوں کو خریدا جاتا ہے اور عدم اعتماد میں حمایت حاصل کی جاتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد دوبارہ عوام کے پاس گیا، 25 مئی کو لانگ مارچ کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئین ہمیں احتجاج اور لانگ مارچ کی اجازت دیتا ہے۔‘

عمران خان کے بقول ’یہ سمجھ رہے تھے کہ پی ٹی آئی ممی ڈیدی پارٹی ہے ختم ہو جائے گی۔ پہلے انہوں نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی پھر توشہ خانہ کیس میں نااہل کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ سارا وقت کسی کو پاگل نہیں بنایا جا سکتا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے