پاکستان

لانگ مارچ فائرنگ،بھانجے کا ماموں بھی گرفتار؟

نومبر 5, 2022

لانگ مارچ فائرنگ،بھانجے کا ماموں بھی گرفتار؟

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے کیس میں ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملزم نوید نے اپنی موٹر سائیکل دکان پر کھڑی کی تھی جب کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ حراست میں لیا جانے والا شخص ملزم کا قریبی عزیز ہے۔

مرکزی ملزم نے اپنے ابتدائی اعترافی بیان میں کہا تھا کہ اس نے اپنی بائیک ماموں کی دکان پر کھڑی کی تھی۔

مذکورہ معاملے میں زیرحراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ مرکزی ملزم نوید،اسے اسلحہ اور گولیاں فراہم کرنے والے دو افراد اور اب اس کے قریبی عزیز کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے