پاکستان

عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا کا فیصلہ واپس

نومبر 5, 2022

عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا کا فیصلہ واپس

وفاقی حکومت نے پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر پابندی فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت نے سیکشن 5 کو بروئے کار لاتے ہوئے پیمرا کو پابندی ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

قبل ازیں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس یا تقریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی.

واضح رہے کہ پیمرا آرڈیننس کا سیکشن 5 وفاقی حکومت کو مخصوص حالات میں کسی اتھارٹی کے اختیارات معطل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیمرا کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی حکومت کو قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو ہدایت بھجوائی۔ پیمرا کے سیکشن 5 کے تحت پابندی اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پیمرا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت قانونی تقاضوں پر بدستور عمل درآمد یقینی بنائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے