پاکستان

ارشد شریف قتل کیس،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کینیا سے وطن واپس پہنچ گئی

نومبر 8, 2022

ارشد شریف قتل کیس،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کینیا سے وطن واپس پہنچ گئی

سینیر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی ٹیم گیارہ روز کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈکواٹر اطہر وحید اور ڈپٹی ڈایکٹر آنی بی پر مشتمل دو رکنی ٹیم رپورٹ مرتب کر کے وزارت داخلہ میں جمع کرائے گی۔

یاد رہے کہ دو رکنی ٹیم ۲۸ اکتوبر کو کینیا گئی تھی،تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں ارشد شریف کی قیام گاہ اور انہیں سہولیات فراہم کرنے والے دو بھائیوں وقار اور خرم سے بھی پوچھ گچھ کی۔

تحقیقاتی ٹیم نے اس گاڑی جس میں ارشد شریف کو گولیاں لگیں اس کا بھی جائزہ لیا،کینیا میں پوسٹ مارٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے