لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز، کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم لگانے کا فیصلہ
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آذادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہو گا،راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہو گی۔
بذریعہ ٹویٹ انہوں نے لکھا کہ ان شاء اللہ عمران خان نومبر کے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
راجہ بشارت کی زیرصدارت اجلاس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کنٹینرپر بلٹ پروف روسٹرم اور گلاس نصب کیا جائے گا۔

