ممتاز زہرا بلوچ وزارت خارجہ کی نئی ترجمان مقرر
ممتاز زہرا بلوچ کو وزارت خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار فرانس میں پاکستانی سفیر کے عہدے کا منصب سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں اور وزارت خارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
وزارت خارجہ میں ڈپٹی ترجمان کے طور پر صائمہ میمونہ سید کو تعینات کر دیا گیا وہ بطور ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک کمیونیکیشن خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔

