پاکستان

ڈیلی میل نے حیلے بہانوں سے مقدمہ تاخیر کا شکار کیا:وزیراطلاعات

نومبر 11, 2022

ڈیلی میل نے حیلے بہانوں سے مقدمہ تاخیر کا شکار کیا:وزیراطلاعات

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل اپنے الزامات کو اب تک عدالت میں ثابت نہیں کر سکی،ہم اپنا موقف بیان کرنے کی حد تک مقدمہ جیت چکے۔

جمعے کو اپنے بیان میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مذکورہ اخبار نے حیلے بہانوں سے ہتک عزت کیس کو ڈیڑھ سال تک تاخیر کا شکار کیا ہے،شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کے لئے برطانوی جج نے تیرہ دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان الزامات پر تفصیلی جواب تیرہ دسمبر تک جمع کرانا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے