پاکستان

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیردفاع نے کیا کہا؟

نومبر 14, 2022

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیردفاع نے کیا کہا؟

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مشورہ وزیراعظم کی صوابدید ہے اور فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا نواز شریف سے کوئی مشاورت ہو رہی ہے؟وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی،یہ اخباری خبریں ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے