پاکستان

توشہ خانہ سکینڈل ،سوالات کی بوچھاڑ،فواد چوہدری کی صفائیاں

نومبر 16, 2022

توشہ خانہ سکینڈل ،سوالات کی بوچھاڑ،فواد چوہدری کی صفائیاں

متحدہ عرب امارات کے تاجر عمر فاروق نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والی گھڑی اور دوسرے تحائف میں نے بیس لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کے عوض فرح خان سے خریدے۔

تاجر نے دعوی کیا کہ سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے۲۰۱۹ میں گھڑی،انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کے لئے رابطہ کیا،یہ تحائف فرح خان میرے دفتر میں لائیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دبئی کے تاجر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تاجر عمر فاروق کو گھڑی فروخت نہیں کی اور نہ اس شخص سے عمران خان کا کوئی تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر فاروق کے مطابق گھڑی کی قیمت پانچ ملین ڈالر ہے لیکن میں نے دو ملین ڈالر میں خریدی،عمران خان نے توشہ خانہ قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔

معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے عمر فاروق کے پاس گھڑی کیسے پہنچی؟فرح گوگی دبئی میں کیوں ہے؟اسے یہاں لائیں اور تحقیقات میں شامل ہو۔ اربوں کے تحفے جو گھڑی کے علاوہ وہ کہاں ہے؟

عطا تارڑ نے کہا کہ دوسروں کو چور چور ڈاکو ڈاکو کا راگ الاپنے والوں کے پاس کوئی جواب ہے۔کسی وزیراعظم نے عمران خان جتنی چوری اس منصب پر بیٹھے ہوئے نہیں کی۔

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں عمران خان ثابت شدہ چور ہے لیکن یہاں کا انصاف کا دہرا معیار ہے۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عدالت تحائف کی تفصیلات مانگتی رہی جب کہ پی ٹی آئی حکومت کا موقف تھا کہ تحائف کی تفصیلات افشا کرنے سے دوست ممالک سے تعلقات خراب ہو جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے