صاف بات ہے خان صاحب”رسیداں کڈو”:مصدق ملک
وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوئی بات سنجیدہ نہیں لی جا سکتی،منافقت یہ ہے کہ آپ کے قول و فعل میں تضاد ہو،خان صاحب کرپشن کے خلاف جہاد کی بات کیا کرتے تھے اور نکلا کیا۔
جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ توشہ خانہ میں خان صاحب کہتے ہیں ایک ہیرا پانچ سو کا خریدا اور ہزار روپے کا بیچ دیا،ایک ارب ستر کروڑ کی گھڑی دو کروڑ میں خرید کر پانچ کروڑ میں بیچی،وہ کہتے ہیں یقین کرو یہ کرپشن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ۲۵۰ملین قومی خزانے کے بجائے ملک ریاض کے اکاؤنٹس میں ڈاک دیئے جائیں تو کیا یہ کرپشن نہیں ہے،یہ تھا آپ کا کرپشن کے خلاف جہاد؟
مصدق ملک نے کہا کہ خان صاحب نے سازش کا کاغذ لہرایا اور پھر مکر گئے اور امریکہ میں لابنگ فرم تک ہائر کر لی،پھر آرمی چیف کی تقرری کو جلسوں میں متنازعہ بنایا اور پھر کہا ہم پیچھے ہٹ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب توشہ خانہ وچ تسی پھڑے گئے رسیداں کڈو۔

