پاکستان

بلوچستان کے مزید 346 لاپتہ افراد کی فہرست وفاقی حکومت کے سپرد

نومبر 22, 2022

بلوچستان کے مزید 346 لاپتہ افراد کی فہرست وفاقی حکومت کے سپرد

بلوچ لاپتہ افراد کی آواز ( وی بی ایم پی) نے346 لاپتہ افراد کی فہرست وفاقی حکومت کے حوالے کر دی۔

تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مکمل کوائف پرمبنی تفصیلات کے ساتھ ۳۴۶ لاپتہ افراد کی فہرست وزارت داخلہ کے زیرانتظام سیل کے انچارج وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سی تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ سے وفاقی حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا۔

وی بی ایم پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن کو بھی مزید ۲۰ لاپتہ افراد کی مکمل تفصیلات کے ساتھ فہرست فراہم کر دی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے