پاکستان

عمران خان اپنے چار سالہ دور اقتدار کی کارکردگی بتائے؟شاہد خاقان

نومبر 22, 2022

عمران خان اپنے چار سالہ دور اقتدار کی کارکردگی بتائے؟شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ملکی حالات کی خرابی کی وجہ ۲۰۱۸ کے الیکشن کی چوری ہے،۲۰۲۳ کے الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے،عمران خان اپنے چار سالہ دور کی کارکردگی بتائے؟

منگل کو جہلم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شائد خاقان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی سیاست کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے پر اثرانداز ہونا ہے،ملک کا آئین کہتا ہے کہ آرمی چیف کے فیصلے کا اختیار صرف اور صرف وزیراعظم کو ہے،وہ عمران خان یا کسی اور سے پوچھ کر فیصلہ نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فیس نہ لینے پر نااہل کیا گیا،اگر تنخواہ نہ لینے پر ایک لیڈر کو نااہل قرار دیا جا سجتا ہے تو عمران خان سے اربوں روپے کا حساب کون لے گا،میں کسی کو سیاست سے الگ کرنے کے حق میں نہیں ہوں لیکن انصاف کا دہرا معیار نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کیا کہ عمران خان کی سیاست ملک دشمنی کی سیاست ہے،عمران خان کی ہر بات جھوٹی ثابت ہو رہی ہے،عمران خان اپنی چار سالہ دور کی کارکردگی بتائے؟

شائد خاقان نے کہا کہ آج بات صرف سیاست کی نہیں بلکہ ملکی حالات دیکھنے ہیں،بلاشبہ آج مشکل حالات ہیں لیکن صرف اور صرف ن لیگ ہی ملک کو ان حالات سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن اور عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے