آرمی چیف کے لیے چھ سینیئر جرنیلوں کے نام حکومت کو پیش: فوجی ترجمان
آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سمری میں چھ سینئر افسران کے نام شامل ہیں،سمری میں پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر،دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا،تیسرا نام لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور اسی طرح بالترتیب لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود ،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے لئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چھ سینئر ترین جرنیلوں کے ناموں پر مشتمل سمری وزارت دفاع کو بھیجی گئی ہے۔

