جے یو آئی کے حاجی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا بن گئے
صدر عارف علوی نے جے یو آئی ف کے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حاجی غلام علی کی بطور گورنر تعیناتی کی سمری صدر کو بھجوائی گئی تھی۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے انہیں نامزد کیا تھا،یہ عہدے شاہ فرمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوا تھا۔

