پاکستان

مہنگائی کا جن بے قابو،ایک ہفتے کے دوران19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

نومبر 25, 2022

مہنگائی کا جن بے قابو،ایک ہفتے کے دوران19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران ۱۹ اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 20 پیسے سمیت آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمیتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہواجبکہ برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی ہے۔

حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وارمہنگائی کی شرح30.16فیصد رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے