تحریک انصاف کی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری جہاں جہاں حکومت ہے وہاں اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کر دی گئی ہے۔
پیر کو عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کر دی گئی ہے،سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے بھی ہمارے ارکان استعفے دیں گے۔قومی اسمبلی کے سپیکر سے کہا جائے گا کہ ہمارے ممبران کے
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد ۵۶۷ نشتیں خالی ہو جائیں گی،آئین کے مطابق نوے روز میں انتخابات کروانے ہوں گے۔اپوزیشن کو دعوت دی جائے گی کہ وہ نگران حکومت کے لئے اپنے نام دے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اگر وزیراعظم اور پی ڈی ایم نئے انتخابات کرا دے تو بہتر ہے،عام انتخابات کا اعلان کریں،قومی اسمبلی تحلیل کریں۔

