جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17 ویں آرمی چیف،کمان سنھبال لی
جنرل عاصم منیر پاکستان کے ۱۷ ویں آرمی چیف بن گئے،سبکدوش ہونے والے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی نئے چیف کے سپرد کر دی۔
منگل کو جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی،مسلح افواج کے سربراہان،سینئر حاضر سروس اور ریٹائر فوجی افسران اور ان کی فیملیز سمیت وزیرِداخلہ،وزیرخارجہ،وزیرخزانہ اور وزیراطلاعات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے حوالے کی۔
فوج کی کمان سنھبالنے کے بعد جنرل عاصم منیر پاکستان کے ۱۷ ویں آرمی چیف بن گئے۔

