کراچی کی شمسی سوسائٹی میں ماں اور تین بچیوں کا لرزہ خیز قتل،رپورٹ طلب
کراچی کے علاقے ملیر میں واقع شمسی کالونی میں ایک گھر سے تین بچیوں اور ماں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،ایک زخمی شخص کو ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔
بچیوں کی عمریں دس،بارہ اور سولہ سال ہے جبکہ مقتول خاتون کی عمر ۳۸ سال ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کا خاندان اس علاقہ میں پہلی منزل پر مقیم تھا،گھر سے تین بچیوں اور ایک خاتون کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،ایک مرد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بعدازاں پولیس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ فواد نامی شخص نے پہلے بیوی اور تین بچیوں کو قتل کیا اور پھر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔گھر سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رہورٹ طلب کر لی ہے۔

