پاکستان

مالی انتظام بہتر کرنے پر پانچ سال جلاوطن کیا گیا: وزیر خزانہ

دسمبر 13, 2022

مالی انتظام بہتر کرنے پر پانچ سال جلاوطن کیا گیا: وزیر خزانہ

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے مالی انتظام بہترکرنے کی پاداش میں 5 سال جلا وطنی کاٹی، ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں بھی دنیا کہتی تھی کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، ہم نے محنت کی، 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن سیاست کے لیے غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے جس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہماری سمت درست ہے، ڈیفالٹ نہیں کریں گے، اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اپوزیشن دنیاکوفرضی کرپشن کے قصے سنا کرپاکستان میں سرمایہ کاری کے راستے بند کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے، ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھا، ہم نے روپے کو بغیر سوچے سمجھے ڈی ویلیو کیا، سابقہ دور معیشت کے حوالے سے ملک کا سیاہ ترین دور تھا، ہمیں میکرو اکنامک انڈیکیٹرز کو بہتربنانا ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک سے گندم کی سمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہو گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے