ایون فیلڈ ریفرنس، نیب کا مریم نواز کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں احتساب کے قومی محکمے نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور داماد کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت سے سنائی گئی سزا کو ختم کر کے بری کیا گیا تھا۔
نیب نے کہا ہے کہ فیصلے کو تبدیل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں اس کے خلاف اپیل نہیں کی جائے گی۔
نیب فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔
اس حوالے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھیجا گیا خط بھی سامنے آ گیا ہے۔
نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیا۔
ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دی۔

