پاکستان

کرنل کی کم عمر بیٹی نے شہری کو کار تلے کچل دیا، مقدمہ درج

دسمبر 14, 2022

کرنل کی کم عمر بیٹی نے شہری کو کار تلے کچل دیا، مقدمہ درج

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے ڈی 12 میں فوج کے ایک کرنل کی کم عمر بیٹی نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران40 سالہ شخص کی جان لے لی ہے۔

تھانہ گولڑہ میں لڑکی اور اس کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مقدمہ درج کراتے ہوئے ہوئے حادثے میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے ملازم کے ساتھ زیرتعمیر مکان میں کام کی نگرانی کر رہی تھیں جب واقعہ پیش آیا۔

خاتون کے مطابق ایک تیزرفتار کار بے قابو ہو کر گرین بیلٹ پر بیٹھے اُن کے ملازم پر چڑھ دوڑی۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملازم سلطان سکندر حادثے میں ہوا اور اسپتال لے جاتے ہوئے فوت ہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی سیکھنے والی لڑکی عدن تیمور اپنے ملازم سمیت فرار جائے وقوعہ سے فرار ہو گئی ہے۔

پولیس نے حادثاتی دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔
ملزمہ فوجی کرنل کی بیٹی بتائی جاتی ہے جس کی عمر 14 برس ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے