پاکستان

جنرل باجوہ کے خلاف ٹویٹ، آئی ایس آئی نےسواتی کو ننگا کر کے مارا: عمران خان

دسمبر 14, 2022

جنرل باجوہ کے خلاف ٹویٹ، آئی ایس آئی نےسواتی کو ننگا کر کے مارا: عمران خان

پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کے دن کا اعلان کریں گے۔

17 دسمبر کو لبرٹی چوک پر خطاب میں اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دوں گا، قومی اسمبلی کے ارکان پارلیمنٹ جا کر سپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفوں کا اعلان کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ عزت سے عدلیہ اور فوج کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر مُلک کی فکر ہے تو شفاف الیکشن کروائیں۔

عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کے دور میں فوج اور عوام میں فاصلے بڑھ گئے، چاہتا ہوں فوج کمزور نہ ہو، فوج کا ادارہ مضبوط ہو، اور مضبوط اس وقت ہوگا جب سیاست میں مداخلت نہیں کرے گا،۔ جنرل باجوہ نے بے دردی سے سیاست میں مداخلت کی، ہمارے ساتھ دشمنی کی گئی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ صرف ایک ٹویٹ پر جنرل باجوہ نے جس طرح اعظم سواتی سے کیا میں تو حیران ہوں۔ جنرل باجوہ نے این آر او 2 دیا۔ مجے بھی کہا تھا کہ احتساب چھوڑ دیں، معیشت دیکھیں۔

عمران خان کے مطابق اعظم سواتی کی ٹویٹ کی اتنی بڑی سزا دی کہ ننگا کرکے آئی ایس آئی نے مارا، پھر گندی ویڈیو اس کی بیٹی کو بھیجی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے