پاکستان

عمران خان نے ہیلی کاپٹر پر 579 گھنٹے کی پروازیں 43 کروڑ میں کیں: دستاویزات

دسمبر 16, 2022

عمران خان نے ہیلی کاپٹر پر 579 گھنٹے کی پروازیں 43 کروڑ میں کیں: دستاویزات

پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جنوری 2019 سے مارچ 2022 کے دوران ہیلی کاپٹر پر 43 کروڑ 44 لاکھ روپے کی پروازیں کیں۔

ایوان میں وزیراعظم کی منظوری سے اعلٰی عہدیداران کو دی گئی بلٹ پروف اور دیگر وی آئی پی گاڑیوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جس کے مطابق کل 32 افراد کو وزیراعظم کی منظوری سے سرکاری بلٹ پروف یا دیگر وی آئی پی گاڑیاں دی گئی ہیں۔

سینیٹ میں حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 14 اعلٰی عہدیداران کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔

سینیٹ کو بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019 سے مارچ 2022 کے دوران ایک ہزار 579 وی وی آئی پی مشن گھنٹے مکمل کیے۔

ریکارڈ کے مطابق سال 2019 میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 479 گھنٹے وی وی آئی پی پرواز کی .

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے