پاکستان

توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر کیوں بنائیں؟ بشری بی بی کی آڈیو لیک

دسمبر 17, 2022

توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر کیوں بنائیں؟ بشری بی بی کی آڈیو لیک

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک ملازم سے توشہ خانہ کے سامان کے حوالے سے بات کر رہی ہیں اور آنے والے سامان کی تصویریں کھینچنے پر برہمی کا اظہار کر رہی ہیں۔

آڈیو میں بشرٰی بی بی مبینہ طور پر بنی گالہ ہاؤس کے ملازم سے فون پر بات کر رہی ہیں۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے آڈیو کو غیر مستند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا کوئی سر ہے نا پیر، مختلف آڈیوز کو جوڑا گیا ہے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ثاقب نثار کی آڈیو آئی تھی، آڈیوزکوئی مستند نہیں ہیں، جتنی آڈیوزاس وقت آرہی ہیں سب کو کٹ پیسٹ کر کے جوڑا گیا۔

آڈیو میں بشرٰی بی بی ملازم سے پوچھتی ہیں کہ ’آپ نے اظفر کو توشہ خانہ کی آنے والی چیزوں کی تصویریں کھینچنے کا کہا تھا؟‘ جس پر وہ انکار کرتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے