پنجاب میں بحران، گورنر نے وزیراعلٰی پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا
Reading Time: < 1 minuteپنجاب کے چیف سیکریٹری نے گورنر کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز الہیٰ اور کابینہ کو فارغ کر دیا ہے۔
چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ سنبل نے گورنر پنجاب کے حکم کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے فارغ ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
جمعرات کو رات گئے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی ہے۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ’سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نئے وزیراعلیٰ کی انتخاب تک اس دفتر میں کام جاری رکھ سکیں گے۔‘
گورنر پنجاب نے پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا آرڈر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا ہے۔
آرڈر کے مطابق گورنر نے 19 دسمبر کو وزیراعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تھی۔
حکم نامے کی عبارت کے مطابق ’21 دسمبر سہ پہر چار بجے وزیراعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا۔ تاہم 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود انہوں نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا۔ لہذا آئین کے آرٹیکل 30 کی رو سے کابینہ کو ختم کیا جاتا ہے۔‘