اہم خبریں

عدالتی اصلاحات پر تجاویز سُننے کے لیے تیار ہیں، چیف جسٹس کی آئی ایم ایف مشن کو یقین دہانی

فروری 11, 2025 < 1 min

عدالتی اصلاحات پر تجاویز سُننے کے لیے تیار ہیں، چیف جسٹس کی آئی ایم ایف مشن کو یقین دہانی

Reading Time: < 1 minute

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) کے ایک وفد نے جوئل ٹرکیوٹز کی قیادت میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔

سپریم کورٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے چیف جسٹس اعلٰی عدلیہ میں ججز کا تقرر کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔

چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور عدالتی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور ادارے کا سربراہ ہونے کے ناطے عدلیہ کی آزادی کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ ایسے مشنز کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کی عادی نہیں ہے لیکن جب سے فنانس ڈویژن نے درخواست کی ہے، یہ بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تبصروں اور خیالات پر پوری طرح محتاط رہیں گے۔

اس کے بعد انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے اہم آئینی پیش رفت اور اصلاحات پر روشنی ڈالی، جن میں سینیئر سطح کی عدالتی تقرری، عدالتی احتساب، اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کی تنظیم نو شامل ہے۔

انہوں نے مزید شفاف اور موثر عدالتی انتخاب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے عدلیہ اور پارلیمانی کمیٹی کے انضمام کی خوبیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سپریم کورٹ فروری کے آخری ہفتے میں متوقع آئندہ NJPMC اجلاس کے لیے ایک اہم ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے۔ یہ ایجنڈا مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مجوزہ ایجنڈے میں شامل کرنے کے لیے کسی بھی تجویز کے لیے بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے مشن کو کسی بھی اہم تجویز کو شیئر کرنے کی دعوت دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے