چیف جسٹس کی ہنگامی میڈیا بریفنگ، کیا آئی ایم ایف کا دباؤ کام کر گیا؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے میڈیا کے نمائندوں کو ہنگامی بریفنگ میں بتایا ہے کہ اُن کو تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے خط لکھا ہے جس میں سنجیدہ نوعیت کے الزامات ہیں اور ساتھ میں مواد بھی منسلک ہے۔
منگل کی سہ پہر اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اُن کو خط لکھا ہے کہ مگر اُس کے مندرجات پر بات کریں گے اور نہ ہی جواب دیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کے لیے بلایا ہے جس میں عدالتی اصلاحات پر اُن سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے عدالتی دفتر کو عمران خان کے خط کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کو ججز کی آئینی کمیٹی کے سامنے بھیجا ہے تاکہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جا سکے۔
Array