ہیومن رائٹس کمیشن کے دورے کے دن اڈیالہ جیل میں دو قیدیوں کی موت
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔
منگل کو رابعہ جویریہ نے جیل کے مختلف حصوں کا دوریہ کیا، اور انتظامیہ نے مخلتف امور پر اُن کو بریفنگ دی۔
منگل کو ہی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک حوالاتی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ دوسرا حوالاتی الیاس نذر پمز ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں وفات پا گیا۔
متوفی تھانہ مارگلہ کے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔
جبکہ حوالاتی محمد امین روات کا رہائشی اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل بند تھا جس کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جا رہا تھا۔
Array