اہم خبریں متفرق خبریں

برفانی طوفان کے باعث امریکہ میں نظام زندگی منجمد، 31 ہلاک

دسمبر 26, 2022 < 1 min

برفانی طوفان کے باعث امریکہ میں نظام زندگی منجمد، 31 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

برفانی طوفان کے باعث شدید سرد موسم نے متعدد امریکی ریاستوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تک کم از کم 31 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شدید برفباری اور سخت سردی کی وجہ سے کرسمس کا دن لاکھوں امریکیوں کے لیے پریشان کُن رہا۔

نیویارک کا دوسرا بڑا شہر بفیلو اس وقت ایک بحرانی صورتحال سے دوچار ہے جہاں برفانی طوفان نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

بفیلو میں آٹھ فٹ (2.4 میٹر) برف پڑ رہی ہے اور بجلی کی بندش ہے۔ ان حالات میں ریسکیو کا عملہ زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

بفیلو کے رہائشی نیویارک کے گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ ’یہ ایسا ہے کہ جیسے کسی جنگی علاقے میں جانا۔

انہوں نے اتوار کی شام صحافیوں کو بتایا کہ رہائشی اب بھی ’انتہائی خطرناک جان لیوا صورتحال‘ سے دوچار ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تنبیہہ کی۔

کئی مشرقی ریاستوں میں دو لاکھ سے زائد افراد نے کرسمس بجلی کے بغیر منائی اور بہت سے لوگوں کے چھٹی والے دن سفر کے منصوبوں پر بھی پانی پھِر گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے