شام میں زلزلہ،’انکل یہاں سے نکال لیں، زندگی بھر آپ کی خدمت کروں گی‘
Reading Time: < 1 minuteترکیہ اور شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے کے بعد تاحال ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لاکھوں شہری ملبے تلے دبے ہوئے ہیں.
تباہی کے مناظر کی تصاویر اور دلخراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
شام میں تباہ ہونے والی ایک عمارت میں 17 گھنٹے سے ملبے تلے دبی شامی بچی اپنی چھوٹی بہن کی ڈھال بن گئی اور اس کے سر کو زخمی ہونے سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔
دونوں بہنیں ایک بڑے بلاک کے نیچے دبی تھیں اور حرکت کرنے سے بھی قاصر تھیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
شامی بچی اپنی چھوٹی بہن کو حوصلہ دیتی رہی۔
ریسکیو ٹیم جب موقعے پر پہنچی تو امدادی ٹیم کے ایک اہلکار نے شامی لڑکی کو باتوں میں لگایا تاکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک انہیں اطمینان دلایا جا سکے۔
“Pull me out and I will do whatever you want, I will be your servant!”
Syrian child saying to the rescuer pic.twitter.com/WIUtBkHapN
— Muhammad Smiry 🇵🇸 (@MuhammadSmiry) February 7, 2023
اہلکار نے اس سے چھوٹی بہن کے کھلونوں کے بارے میں پوچھا؟۔
ملبے تلے دبی شامی لڑکی نے ریسکیو اہلکار سے کہا کہ ’انکل مجھے یہاں سے نکال لیں۔ میں زندگی بھر آپ کی خدمت کرتی رہوں گی۔‘
مقامی میڈیا اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لڑکی اور اس کی بہن کو زلزلے کے 17 گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا گیا۔