میری عدالت میری مرضی کہنے والی جج نے میڈیا پر لگائی پابندی ہٹا دی
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی مقامی عدالت کی رخشندہ شاہین نے تحریک انصاف کے چیئرمین (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی کوریج پر پابندی عائد کر نے کے ایک گھنٹے بعد ہٹا دی.
بدھ کی صبح صحافیوں کو عدالت سے باہر نکلنے کا کہے جانے پر رپورٹرزنے جج سے پوچھا کہ کیا یہ اِن کیمرہ کارروائی ہے؟ ہم تو سپریم کورٹ کی بھی رپورٹنگ کرتے ہیں۔
جج نے جواب دیا کہ یہ میری عدالت ہے ، ویسے چلے گی جیسے میں چاہوں گی۔
صحافی نے جج سے کہا کہ آپ عدالت میں کیس کی رپورٹنگ پر پابندی کو آرڈر شیٹ کا حصہ بنا دیں کہ میڈیا کوریج نہیں ہو سکتی۔
جج نے تمام رپورٹرز کو عدالت سے نکل جانے کا حکم دے دیا.
بعد ازاں بیکنگ کورٹ کی جج نے عمران خان کیس میں میڈیا کوریج پر عائد پابندی ہٹا دی.
عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو طلب کر رکھا ہے مگر وہ پیش نہیں ہو رہے۔
Array