اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان میں ڈالر 276 روپے سے واپس کتنے پر آ گیا؟

فروری 24, 2023 < 1 min

پاکستان میں ڈالر 276 روپے سے واپس کتنے پر آ گیا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

موجودہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قیمت 259.99 روپے پر بند ہوئی۔

ڈالر کی قیمت میں گذشتہ تین ہفتوں میں ساڑھے 16 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تین فروری کو ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی جب ایک ڈالر کی قیمت 276.58 روپے پر بند ہوئی تھی تاہم اس کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور تین ہفتوں میں ڈالر کی قیمت 16.51 روپے کمی کے بعد جمعے کے روز کاروبار کے اختتام پر 259.99 پر بند ہوئی۔

ڈالر کی قیمت میں تسلسل سے کمی کے رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے مالیاتی امور کے ماہر سمیع اللہ طارق نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ’جب جنوری کے آخر میں ڈالر کی قیمت پر لگے مصنوعی کنٹرول کو ختم کیا گیا تو ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بلیک مارکیٹ سے ڈالروں کی آمد قانونی چینل کی طرف ہوئی اور انٹر بنک میں ڈالر کی سپلائی بڑھی جس نے روپے کی قدر کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کی۔‘

انھوں نے کہا کہ پاکستان کےآئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکانات نے بھی روپے کی قدر کو سہارا دیا جس سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے