عدالتی حکم پر سرکلر، جسٹس قاضی فائز نے خط لکھ دیا
Reading Time: < 1 minuteعدالتی حکم نامہ کی تنسیخ کا سرکلر جاری کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ کر عہدہ چھوڑنے کے لیے کہا ہے۔
پیر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں آئینی خلاف ورزی پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور رجسٹرار سپریم کورٹ اُن کے پاس عدالتی حکم کے خلاف سرکلر جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
جسٹس فائز عیسی نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ انتظامی نوعیت کے احکامات جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے لکھا کہ بطور رجسٹرار سپریم کورٹ آئین و قانون کے خلاف جاری سرکلر فوری واپس لیا جائے۔
خط کے مطابق رجسٹرار کے پاس جوڈیشل آرڈر کالعدم قرار دینے کا کوئی اختیار موجود نہیں۔ چیف جسٹس بھی جوڈیشل آرڈر کیخلاف کوئی انتظامی آرڈر جاری نہیں کر سکتے، چیف جسٹس نے ایک بار پھر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ، رجسٹرار سرکلر واپس لیں اور استعفیٰ دیں۔