اہم خبریں متفرق خبریں

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات، کونسل کے ارکان کو دو ججز کا خط

اپریل 3, 2023 < 1 min

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات، کونسل کے ارکان کو دو ججز کا خط

Reading Time: < 1 minute

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے سُپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کو خط لکھ کر جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف پاکستان بار کونسل سمیت دیگر شکایات کی طرف توجہ دلائی ہے۔

خط کے متن کے مطابق شکایات میں مس کنڈکٹ اور مالی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

خط میں کونسل کے چیئرمین جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر ارکان سے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 209 کے تحت کسی جج کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کرنا جوڈیشل کونسل کی ذمہ داری ہے۔

خط میں کہا گیا کہ:

معزز چیف جسٹس صاحب! آپ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا انتظار کر رہے ہیں، اجلاس بلا کر جائزہ لیا جائے کہ کیا فاضل جج کے خلاف لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت ہے یا نہیں۔

خط کے متن کے مطابق اگر الزامات میں صداقت نہیں تو معزز جج کی تکریم بحال ہونی چاہیے، معزز جج کو غیر یقینی کے سائے میں چھوڑنا جج اور عدلیہ کی ساکھ کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور وقار پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے