اہم خبریں

امریکہ سے تعلقات پر انتباہ، چین کی تائیوان کے گرد فوجی مشقیں

اپریل 8, 2023 < 1 min

امریکہ سے تعلقات پر انتباہ، چین کی تائیوان کے گرد فوجی مشقیں

Reading Time: < 1 minute

چین نے پڑوسی ملک تائیوان کے گرد فوجی مشقیں شروع کی ہیں جو تین دن تک جاری رہیں گی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چین کی فوج کے ایک ترجمان شی یی نے سنیچر کو کہا کہ ’یہ مشقیں ’تائیوان کی آزادی‘ کی خواہاں علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی قوتوں کے درمیان ملی بھگت اور ان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کے خلاف ایک سخت انتباہ جاری کرنے کے لیے ہیں۔‘

چین کی میری ٹائم اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ پیر کو فوجیان کے ساحل پر براہ راست فائر مشقیں کی جائیں گی۔

چین نے تائیوان کی صدر اور امریکی ایوان کے سپیکر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد خود مختار جزیرے کی حکومت کو ’سخت پیغام‘ جاری کیا تھا۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’یونائیٹڈ شارپ سورڈ‘ کے نام سے موسوم یہ تین روزہ آپریشن پیر تک چلے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق فوج کے ترجمان شی یی نے کہا کہ یہ مشقیں ’آبنائے تائیوان کے سمندری علاقوں اور فضائی حدود میں جزیرے کے شمالی اور جنوبی ساحلوں سے دور اور جزیرے کے مشرق میں ہوں گی۔‘

مقامی میری ٹائم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مشق میں پیر کو چین کے فوجیان صوبے کے ساحل پر ’لائیو فائر ڈرلز‘ بھی شامل ہوں گی جو تائیوان کے بالکل سامنے واقع ہے۔

تائیوان کی صدر سائی انگ وین کی کیلیفورنیا میں امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کے بعد بیجنگ نے پڑوسی ملک کے قریب سمندر میں اپنی جنگی کشتیاں بھیجی تھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے