اہم خبریں متفرق خبریں

عید کے خطبے پر مولوی کے خلاف احتجاج، نوجوانوں کا واک آؤٹ

اپریل 23, 2023 < 1 min

عید کے خطبے پر مولوی کے خلاف احتجاج، نوجوانوں کا واک آؤٹ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں عید الفطر کی نماز کے دوران مولوی کے خطبے پر نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا ہے۔

صحافی ہادی خان کے مطابق وہ عید کی نماز پڑھنے عیدگاہ (اڈہ میدان ژوب) گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولوی صاحب خطاب فرما رھے تھے کہ لڑکیوں کی تعلیم یعنی تعلیم نسواں حرام ہے اور ٹائی پہننا بھی کسی صورت جائز نہیں۔

اس خطاب پر مجمعے میں سے ایک نوجوان اٹھا اور بلند آواز مولوی صاحب سے مخاطب ہوا کہ:

آپ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ آپ اسلام کا غلط امیج پیش کر ہے ہیں۔

اس کے بعد وہ عید کی نماز پڑھے بغیر ہی جگہ چھوڑ کر چلا گیا۔


صحافی ہادی خان نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کی پیروی کرتے ہوئے درجنوں لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور نماز چھوڑ کر چلے گئے۔

اُن کے مطابق مولوی صاحب کو اگرچہ لوگوں کی مزاحمت پسند نہیں آئی مگر وہ بے بس رہے۔

انہوں نے واقعے کی ویڈیو بھی ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے۔

ہادی خان نے بتایا کہ عید کے خطبے کے دوران عورتوں کی تعلیم کے خلاف لوگوں کو اکسانے والے مولوی کی مزاحمت کرنے والا نوجوان عبدالحی آرین ہے۔

ان کے مطابق آرین ژوب کا رہائشی ھے اور پیشے سے ایک صحافی ہے اور اس وقت اسلام آباد میں پی ٹی وی سے منسلک ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے