اہم خبریں متفرق خبریں

’پنجاب کے شیر، کینیڈا میں مقیم متنازع پاکستانی مصنف طارق فتح کا انتقال

اپریل 25, 2023 < 1 min

’پنجاب کے شیر، کینیڈا میں مقیم متنازع پاکستانی مصنف طارق فتح کا انتقال

Reading Time: < 1 minute

کینیڈا میں مقیم پاکستانی مصنف اور تجزیہ نگار طارق فتح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ان کی عمر 73 سال تھی۔

طارق فتح کی بیٹی نتاشہ فتح نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پنجاب کے شیر، ہندوستان کے بیٹے، کینیڈا کے محبوب، سچ بولنے والے، انصاف کے لیے لڑنے والے، اور غریبوں اور مظلوموں کی آواز نے کمان آگے منتقل کر دی۔ ان لوگوں کے ساتھ جو ان کو جانتے ہیں اور محبت کرتے ہیں ان (طارق فتح) کا انقلاب آگے بڑھے گا۔‘

طارق فتح متنازع شخصیت تھے اور پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے تھے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق طارق فتح انڈیا میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم مودی حکومت کے حامی تھے اور کئی مرتبہ بی جے پی حکومت کے متعدد اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

طارق فتح 1949 میں پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔ بعد میں 1980 کی دہائی میں کینیڈا ہجرت کی تھی۔

انہوں نے کینیڈا میں بطور سیاسی تجزیہ نگار، صحافی اور ٹی وی میزبان کے طور پر کام کیا۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے