ایک اور آڈیو لیک، ثاقب نثار کس کے لیے کھیل رہے ہیں؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے بدنام زمانہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں وہ تحریک انصاف سے منسلک سینیئر وکیل خواجہ طارق رحیم کو قانونی مشورے دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی حمایت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک کے بعد یہ اور آڈیو ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ اور سابق ججز کے اہلخانہ کس طرح عمران خان کے ساتھ ہیں اور اس کے لیے اُن کو کسی قانون و أئین یا اخلاقیات کی پرواہ نہیں۔
اینکر حامد میر نے آڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کو قانونی مشورے دے رہے ہیں۔ اور ان کی خواہش ہے کہ کسی کو توہین عدالت میں پھنسا کر سزا دلوائی جائے۔
حامد میر کے مطابق خواجہ صاحب کا کمال یہ ہے کہ انہیں عدالت کا فیصلہ پہلے سے پتا ہوتا ہے۔
صحافی حسنات ملک نے اس پر تبصرہ کیا کہ:
تین رُکنی بینچ کس کے ساتھ ہے یہ سب جانتے ہیں۔ خاص طور پر اس بینچ کا ایک رُکن ثاقب نثار کے ساتھ، جو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ موجودہ چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد پانامہ کے فیصلے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کو قانونی مشورے دے رہے ہیں انکی خواہیش ہے کہ کسی کو توہین عدالت میں پھنسا کر سزا دلوائی جائے خواجہ صاحب کا کمال یہ ہے کہ انہیں عدالت کا فیصلہ پہلے سے پتہ ہوتا ہے pic.twitter.com/TQ3MRLemXD
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) April 25, 2023
اُن کے مطابق انتخابات کا معاملہ فل کورٹ میں بھیجا جانا چاہیے جو کہ پی ٹی آئی کے لیے بھی اچھا ہے۔