اہم خبریں متفرق خبریں

پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے 8 گھنٹے آپریشن، اینٹی کرپشن فورس ناکام

اپریل 29, 2023 < 1 min

پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے 8 گھنٹے آپریشن، اینٹی کرپشن فورس ناکام

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس اور اینٹی کرپشن فورس کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ناکام ہو گیا ہے۔

یہ آپریشن جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کیا گیا۔

آپریشن کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر سے فورس پر پتھراؤ بھی کیا گیا تاہم سنیچر کی صبح پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام ناکام واپس لوٹ گئے۔

پرویز الہیٰ کے خلاف کرپشن کے متعدد مقدمات درج ہیں جن میں سے کچھ میں اُنہوں نے ضمانت لے رکھی ہے۔

اینٹی کرپشن ٹیم جمعے کی رات بھاری نفری کے ساتھ لاہور میں ظہور الٰہی روڈ پر واقع چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پہنچی تو کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لیا تو گھر کے اندر سے مرکزی گیٹ کو بند کر لیا گیا اور ملازمین نے پولیس پر پانی پھینکا۔

کافی دیر مزاحمت کا سامنا کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بکتربند گاڑی کے ذریعے چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور سات افراد کو حراست میں لیا۔

رات گئے چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر جب محمکہ اینٹی کرپشن کی ٹیم پہنچی تو انہوں نے اپنے وکلا سے مشاورت کی۔

پولیس کو وکلا نے بتایا کہ ’عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو ضمانت دے رکھی ہے، تاہم پولیس حکام نے وکلا کو بتایا کہ ’یہ گرفتاری گوجرانوالہ میں درج ایک کیس میں کی جا رہی ہے۔‘

پولیس چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوئی اور تلاشی لی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے