پاکستان

تین رُکنی بینچ کی جنگ شہباز شریف سے نہیں، اگلا تقرر روکنے کے لیے ہے: مریم نواز

مئی 1, 2023

تین رُکنی بینچ کی جنگ شہباز شریف سے نہیں، اگلا تقرر روکنے کے لیے ہے: مریم نواز

حکومتی اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ چیف جسٹس اور ان کے دوستوں کی جنگ شہباز شریف سے نہیں بلکہ اگلا تقرر روکنے کے لیے ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت پوٹینشل ہے مگر ترقی کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ کا نام عمران خان ہے۔

پیر کو لاہور میں یوم مزدور کے موقع پر لاہور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی آج ریلی نکال رہے ہیں۔

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ مزدوروں کے لیے ریلی نہ نکالیں، صرف پاکستان کے خلاف سازش بند کر دیں تو مزدور کا بھلا ہو جائے گا۔‘

اس کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اس کا ذمہ دار صرف عمران خان نہیں بلکہ پورا گینگ ہے۔‘
’ملک کا ہر کرپٹ شخص اس گینگ کا حصہ ہے، چاہے وہ جنرل فیض ہو، ثاقب نثار ہو یا کوئی اور۔‘

انہوں نے چیف جسٹس کی ساس اور ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیوز لیکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج فیصلے ساسوں کے کہنے اور بیٹوں کی کرپشن پر ہو رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے