نو مئی کے واقعات، سابق وزیر غلام سرور خان اسلام آباد سے گرفتار
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے.
پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے ساتھ ان کے بیٹے منصور حیات خان اور بھتیجے عمار صدیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام سرور خان 9 مئی کے واقعات میں مطلوب تھے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت بھی خارج کر دی تھی تاہم وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے فرار ہو گئے تھے۔
دونوں رہنماؤں کی عدالت سے فرار ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
Array