اہم

سپریم کورٹ میں چھ نئے ججز مقرر، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ

فروری 10, 2025 < 1 min

سپریم کورٹ میں چھ نئے ججز مقرر، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

‎پاکستان کی سپریم کورٹ میں چھ نئے ججز کو لانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اکثریتی رائے سے کر لیا گیا ہے۔

نئے ججز میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔

‎ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں‎13 رکنی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر سمیت کمیشن کے چار ارکان نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا.

نئے ججز کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں صوبائی ہائیکورٹس سے سینیئر ججز کے نام زیر غور آئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہوار کو بھی سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو بھی سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا قائمقام جج نامزد کیا ہے۔

صدر مملکت ان نامزدگیوں کی منظوری دیں گے۔ ‎
سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی سے قبل تین ہائیکورٹس سے تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے بھی کیے گئے، جس سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ بھی تبدیل ہو گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے