اعلٰی عدلیہ میں ججز کا تقرر، اسلام آباد میں وکلا کا احتجاج
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی اعلٰی عدلیہ میں ججز کے تقرر کے خلاف وکلا نے دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کیا ہے۔
پیر کو اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں داخلے کے تمام راستے بند کر دیے جس کے باعث اُس طرف جانے والے ہزاروں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
شاہراہ دستور پر واقع سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے وکلا کی قلیل تعداد پہنچی جبکہ دیگر شہروں سے آنے والے وکلا نے ڈی چوک کے قریب بلیو ایریا کے اختتام پر واقع ایکسپریس چوک میں دھرنا دیا۔
وکلا سے علی احمد کرد اور ریاست علی آزاد نے خطاب کیا۔
وکلا کا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن اپنا اجلاس ملتوی کرے جس میں ہائیکورٹ کے ججز کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وکلا میں اس وقت دھڑے بندی ہے اور ن لیگ کے حامی وکلا جوڈیشل کمیشن کی حمایت کرتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حامی وکلا اور بعض آزاد گروپ ججز کی تقرریوں کو سیاسی قرار دیتے ہیں۔