لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز پر حملے کا دعویٰ
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی مشہور لال مسجد سے منسلک ایک ترجمان ہارون غازی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ہارون غازی کے مطابق بدھ کی دوپہر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی۔
ایک بیان میں ہارون غازی نے کہا ہے کہ حملے کے دوران مولانا عبدالعزیز بچ نکلنے میں کامیاب کو گئے ہارون اور بحفاظت جامعہ حفصہ پہنچ گئے۔
ترجمان کے مطابق مولانا عبدالعزیز کو معمولی زخم آئے۔
لال مسجد سے منسلک افراد نے جامعہ حفصہ نامی مدرسہ جی سیون سیکٹر میں ایک مسجد کے ساتھ ملحق زمین پر قبضہ کر کے قائم کیا ہے۔
پرویز مشرف کے دور میں لال مسجد کے ساتھ واقع جامعہ حفصہ کی عمارت کو ایک فوجی آپریشن کے دوران منہدم کر دیا گیا تھا۔
Array