اہم خبریں متفرق خبریں

بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، لاہور کی سڑکیں ڈوب گئیں

جولائی 5, 2023 < 1 min

بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، لاہور کی سڑکیں ڈوب گئیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 10 گھنٹوں میں بارش کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدھ کو حکام نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کی وجہ سے لاہور بارش کی زد میں ہے جس کی وجہ سے 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 30 برسوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اس قدر زیادہ بارش نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس لاہور میں زیادہ سے زیادہ 256 ملی میٹر، 2022 میں 238 اور 2018 میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق شہر بھر کی انتظامیہ اور واسا کے تمام افسران و عملہ نکاسی آب کے لیے مکمل متحرک ہے۔

واسا کے سربراہ غفران احمد نے کہا ہے کہ بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں ہی تمام نشیبی علاقے کلیئر کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم اپنی مکمل استعداد پر نکاسی آب کو ممکن بنا رہا ہے۔

لاہور میں موسلادھار بارش سے بعض علاقوں میں درخت گر گئے ہیں اور بجلی کے پول ٹوٹنے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

بارش کی وجہ سے ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکل پیش آرہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے