عالمی خبریں

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 ہلاک، 19 لاپتہ

جولائی 24, 2023 < 1 min

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 ہلاک، 19 لاپتہ

Reading Time: < 1 minute

انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 19 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مقامی دفتر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اتوار کو آدھی رات گزرنے کے بعد کشتی ڈوب گئی جس میں 40 افراد سوار تھے۔

بیان کے مطابق چھ مسافروں کو بچا لیا گیا ہے اور علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کشتی ڈوبنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جنوب مشرقی سولاویسی کے شہر کیندری میں ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد عرفہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’19 افراد کی تلاش جاری ہے جس کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔‘

17 ہزار جزائر پر مشتمل جنوب مشرقی جزیرے میں سمندری حادثات کوئی نئی بات نہیں۔ 2018 میں سماٹرا جزیرے پر دنیا کی سب سے گہری جھیلوں میں سے ایک میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گذشتہ سال مئی میں ایک فیری جس میں 800 سے زائد افراد سوار تھے، مشرقی نوسا ٹینگگارا صوبے کے قریب گہرے پانیوں میں ڈوب گئی تھی اور دو دن تک پھنسی رہی تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے