اہم خبریں متفرق خبریں

پشاور میں غیرقانونی بحریہ ٹاؤن، ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج

ستمبر 22, 2023 < 1 min

پشاور میں غیرقانونی بحریہ ٹاؤن، ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف پشاور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پشاور کے تھانہ متھرا میں درج ایف آئی آر کے مطابق غیرقانونی طور بحریہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے علاقے میں سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

پشاور کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن متھرا نے ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے بغیر این او سی کے متھرا تحصیل میں رہائشی پراجیکٹ کی لانچنگ کی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بحریہ نے لوگل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

مقدمہ ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر درج کیا گیا ہے جس میں ٹی ایم اے متھرا مدعی بنے۔

بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض اور دیگر کے خلاف پشاور میں زمین خریدنے میں بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ متھرا میں درخواست دی گئی تھی۔

درخواست کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے متعلقہ محکموں سے این او سی لینے میں بے ضابطگیاں کیں۔

ایف آئی آر میں ملک ریاض حسین، حنا ملک، حامد ریاض اور عامر رشید اعوان نامزد کیے گئے۔

مقدمے میں 419، 420 سمیت 6 دفعات لگائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر پشاور میں بحریہ ٹاؤن کے فارم فروخت کر کے پراپرٹی ڈیلرز اور ایجنٹوں نے عام شہریوں سے اربوں روپے بٹور لیے تھے۔

جس علاقے میں بحریہ ٹاؤن کی رہائشی سکیم ظاہر کی گئی وہ متنازع ملکیتی زمین ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے